Urdu Mohabbat Shayari Video "Tum Haar Gai Ho"
سنو تو |
آج بھی موسم سُہانا ہے
بدلہ کچھ بھی نہیں
ہمیشہ
ہاں
ہمیشہ کی طرح
صرف سال ہی تو بدلہ ہے
گُزرے وقت کی یادیں
پھر سے جاگ اُٹھی ہیں
ہاں سنو
تمہارا اک
چیلنج
یاد آیا ہے
اگر تمھیں یاد ہو
کہ میرے ہزار بار منع کرنے کے باوجود
چیلنج کرتے ہوءے
تم نے کہا تھا
کہ تمہارا اب کوءی بن نہیں سکتا
تمھیں کوءی اپنا بنا نہیں سکتا
لیکن آج اگر فرصت ہے تو آؤ دیکھو
کہ تنہاءی
ہاں صاحب
تنہاءی سے میری کتنی اچھی دوستی ہے
مجھے بہت اپنا مانتی ہے
کسی اور جانے ہی نہیں دیتی
مانتا ہوں سارا زمانہ
مجھ سے خفا رہتا ہے
ناراض رہتا ہے
لیکن مجھ کوءی دُکھ نہیں
مجھ کوءی غم نہیں
میں خوش
ہاں بہت خوش خوش رہتا ہوں
اپنی تنہاءی میں مگن رہتا ہوں
اپنی تنہاءی سے دل کی ہر بات کہتا ہوں
فرصت ہو تو
یاد کرو اپنا یہ چیلنج
کہ تمہارہ اب کوءی ہونہیں سکتا
فرصت ہو تو
آ کر دیکھ لو
تنہاءی میری بہترین ساتھی ہے
ہاں تم سے بھی اچھی ساتھی ہے
تم سے بھی زیادہ اپنی ہے
فرصت ہو تو
کہ
تم ہار گیٴ ہو تم ہار گیٴ ہو
0 comments:
Post a Comment
Your comment will be Fully published after approval